۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عراقی قونصلر جنرل کی آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات

حوزہ/ عراقی قونصلر جنرل ڈاکٹر ماہر نے آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری سے ملاقات کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی قونصلر جنرل ڈاکٹر ماہر نے آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری سے ملاقات کی ۔

یہ ملاقات 15مئی 2023 کو آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے دفتر میں انجام پائی ،جس میں ایران و عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی گئي۔

اس ملاقات کے آغاز میں آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کےسربراہ نے اس ادارہ کی اہم ترین سرگرمیوں کا مختصر تعارف کراتے ہوئے عراق کے ساتھ مختلف ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے ساتھ طلباء کے حوالے سے مشترکہ تعاون کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کا ادارہ ا؛ٓستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف اور پروڈکٹیویٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے عراق کے ساتھ تعمیرات اور انجینئرنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا جائزہ لے رہا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفند یاری نے ایران میں مقیم عراقی طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عراقی طلباء ہمارے ملک میں بغیر کسی پریشانی کے پورے اطمینان کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔

اس ملاقات میں عراقی زائرین کو درپیش کچھ سماجی مسائل کے حل پر بھی تاکید کی گئي

اس ملاقات میں عراقی قونصلر جنرل نے بھی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی میدان میں مزید تعاون اور آستان قدس رضوی میں پائی جانے والی صلاحیتوں سے استفادہ پر زو ردیتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی ؛عراق کی تعمیرنو کے عمل کے پیش نظر غذائي اور ڈیری مصنوعات ، بنیادی تنصیبات سے متعلق خدمات ،شہری ترقی اور تعمیرات کے میدان میں عراق کی ضرورتوں کے مطابق سرمایہ کار ی کرسکتا ہے۔

عراقی قونصلر جنرل ڈاکٹر ماہر کا کہنا تھا کہ عراقی عوام ایران کی تیار شدہ غذائی مصنوعات کومکمل اطمینا ن اور اعتمادکے ساتھ استعمال کرتی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز لاکھوں عراقی شہری ؛ایرانی مصنوعات خصوصاً ڈیری مصنوعات(دودھ،دھی،کریم۔۔۔)کو اپنے ناشتہ میں استعمال کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایران کی اس حلال پروڈکٹ اور حلال مصنوعات کی وجہ سے عراق میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔

عراقی قونصلر جنرل نے یہ تجویز بھی دی کہ عراقی عوام کی جانب سے ایرانی غذائی مصنوعات کی مقبولیت کے پیش نظر آستان قدس رضوی؛ نجف،کربلا اور بصرہ میں فوڈ کمپنیاں اور کارخانے لگائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .